اہم ترینگلگت بلتستان

عالمی یوم صحافت، 3مئی کو یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام تقریب ہوگی

گلگت(وطین نیوز) تین مئی عالمی یوم صحافت کے حوالے سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پروگرام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایوان صحافت گلگت میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خالد حسین اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدر ذوہیب اختر کی زیر صدرات اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور مشاورتی کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی یوم صحافت کے حوالے سے گلگت میں مرکزی تقریب کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ جمعہ کے روز گلگت میں عالمی یوم صحافت کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ہونگے جبکہ تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ،ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش،سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین،صوبائی وزراء،سیکرٹریز سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے صحافی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پروگرام کو منظم انداز میں چلانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں دوسرے اضلاع سے پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والے صحافیوں کے طعام و قیام،پروگرام کی کوریج اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اور رخصت کرنے کے حوالے سے کمیٹیاں شامل ہیں واضح رہے کہ رواں سال عالمی یوم صحافت کو ماحولیاتی مسائل کے ساتھ لنک کیا گیا ہیتاکہ عالمی سطح پر انسانی زندگی کو ماحولیاتی مسائل کی شکل میں درپیش سب سے بڑے مسئلے کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔

اس تناظر میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پروگرام کے پہلے حصے میں ماحولیاتی مسائل اور صحافت کے کردار پر ماہرین خطاب کریں گے جبکہ دوسرے حصے میں صحافیوں کے مسائل اور انکے تدارک کے حوالے سے امور زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button