Uncategorized

گلگت بلتستان، رواں سال ریونیو میں 46فیصد ریکارڈ اضافہ

گلگت(وطین نیوز)محکمہ مالیات گلگت بلتستان نے امسال ریکارڈ ریونیو حاصل کرلیا ہے جو مالی طور پر خود کفیل گلگت بلتستان کی طرف اہم سنگ میل تصور کیا جاسکتا ہے۔پچھلے سال کی نسبت رواں سال میں اب تک ریونیو کی مد میں 46 فیصد زیادہ رقم وصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری فنانس عزیز احمد جمالی کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
معتبر ذرائع کے مطابق گزشتہ ساالاپریل کی نسبت اس سال اپریل کے مہینے تک ریونیو کی مد میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 46 فیصد ہے۔رواں سال ریونیو مد میں اضافے کے مد نظر یہ اندازالگایا جارہا ہے کہ اس سال کے اختتام تک 3 ارب روپے ریونیو کی مد میں حکومت گلگت بلتستان کو وصول ہوسکتےہیں جوموجودہ سیکریٹری فنانس عزیز احمد جمالی کی سربراہی میں محکمے کی ریکارڈ کامیابی ہوگی اور یہ گلگت بلتستان حکومت کی مالی خود کفالت کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button