اہم ترینگلگت بلتستان
ہنزہ،منشیات فروش، شراب و خام مال اور کشید کاری کے سامان سمیت گرفتار
ہنزہ (وطین نیوز)ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات فروش ملزم کو شراب و خام مال اور کشید کاری کے سامان سمیت گرفتارکیاگیا۔ دوران ناکہ بندی گاڑی کی تلاشی لینے پرکار میں موجود ملزم سخی احمدجان ولد شاہ جہان سے 4 بوتلیں مقدار 6 لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے پر مزید پوچھ گچھ کرنے پر ملزم نے منشیات فروش کی نشاندہی پر نامزد وسیم عرف پپو ولد خسرو ساکن کریم آباد کے گھر پر تحت ضابطہ چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں دیسی شراب اور خام مال برآمد کیا جاکرکشید کاری کے سامان کو بھی ضبط پولیس میں لیا جاکر برخلاف ملزمان مقدمات قائم کیے گئے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ایس پی ہنزہ ذیشان علیPSP، نے عملہ تھانہ علی آباد اور پولیس پوسٹ کریم آباد عملے کی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کیساتھ نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔