اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت، بجٹ میں کٹوتی، گلگت بلتستان رورل سپور ٹ پروگرام کے 37کنٹریکٹ ملازمین فارغ

گلگت(وطین نیوز) گلگت بلتستان کے حالیہ بجٹ میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ کے فنڈز میں خطیر رقم کی کٹوتی کے بعد گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے گزشتہ کئی سالوں سے کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے 37ملازمین کو فاغ کر دیا ہے جن میں بڑی تعداد خواتین ملازمین کی بھی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے فہرستیں ترتیب دی ہیں۔

فنڈز میں کٹوتی کے بعد گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے ریگولر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ بھی لٹک چکا ہے،گلگت بلتستان رورل سپور ٹ پروگرام کے فارغ کئے جانے والے 37ملازمین نے ابتدائی طور پر چیف سکریٹری گلگت بلتستان کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے اور بحالی نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے،

اس حوالے سے متاثرہ ملازمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی ہیں اور ایک حاجی کے دور میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے 37ملازمین کا معاشی قتل سوالیہ نشان ہے ہمارا کنٹریکٹ منسوخ ہونے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اس سے قبل کہ ہمارے بچوں کی زبان سے ذمہ دار افراد کو بد دعائیں نکلیں اور غریبوں کے دعا قبولیت اختیار کرے ہمارے کنٹریکٹ بحال کئے جائیں،

گزشتہ کئی سالوں سے جی بی آر ایس پی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ہمیں یک جنبش قلم بے روزگار کرنا تاریخی زیادتی اور نا انصافی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button