اہم ترینگلگت بلتستان

حکومت خواتین کو مساوی حقوق،یکساں مواقعوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،دلشاد بانو

اسلام آباد(وطین نیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر ترقی ونسواں دلشاد بانو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو مساوی حقوق اور یکساں مواقع یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے گلگت بلتستان کی ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں، خواتین، قومی اور عالمی سطح پر اپنے اپنے شعبوں میں فوقیت حاصل کررہی ہیں،

خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیاجانا ضروری ہے، اس طرح سیہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، وہ اقدامات کریں گے جو خواتین کو محفوظ اورخوشحال زندگی میں مدد فراہم کریں گے معاشرے کو ترقی پسند بنانے کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے، دنیا میں خواتین سے امتیازی سلوک، جبرو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،

اسلام خواتین کو مساوی حقو ق اور احترام دیتا ہے، اسلام خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔، اسلام خواتین کی عزت،احترام اوران کی حفاظت کا درس دیتا ہے جو اپنی مرضی،سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں، وہ دن گزر گئے جب خواتین کو زور و جبرسے خاموش کیا جاتا تھا،

خواتین کے حقوق پر مزید قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے آج کے دن باالخصوص گلگت بلتستان کی وہ خواتین مائیں بہنیں بیٹیاں جو مختلف مسائل کے باوجود ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان سے لیکر کوہ پیمائی کی دنیا تک سماجی شعبوں سے لیکر سیاست کے میدانوں تک اپنی بھر پور صلاحیتوں کا لوہا منوا ہے اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں آج کے ان تمام خواتین ماوں اور بہن بیٹیوں کو خراح تحسین پیش کرتی ہوں جو گھروں میں پورا دن کام کاج کے ساتھ ساتھ اپنے پورے خاندان کی کفالت کرتی ہیں اور ہر قسم کی تکالیف اور مشکلات کو برداشت کرتی ہیں اور ہمت و حوصلے کے ساتھ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا حصہ ڈال رہی ہوتی ہیں

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ انسانی معاشرہ خواتین کے بغیر نامکمل ہے اور خواتین کی ترقی کے لئے ہمیں بھر پور اقدامات کرنا ہونگے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت کی کوشش ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button