اہم ترینگلگت بلتستان

صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی،12 سے زائد آسامیوں کی منظوری کیلئے کام کر رہے، دلداراحمد ملک

غذر (خصوصی رپورٹ) سکریٹری صحت گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے غذر کا دو روزہ تفصلی دورے کے دوران ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال گاہکوچ، سول ہسپتال گوپس اور سول ہسپتال طاوس یاسین کے علاوہ دیگر طبی مراکز کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے مختلف شعبہ جات جائزہ لیا اور مریضوں سے ملات بھی مریضوں کی مطالبے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں دوائیوں کی خریداری کے لیے مزید رقم بجٹ کی رقم کی منظوری دی اور ہسپتال میں ایکسرے سیمت دیگر شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت ڈیجٹلائز رپورٹنگ کو سراہا ہے۔سول ہسپتال گوپس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں آغاخان ہیلتھ سروس کے خدمات انتہائی قابل تعریف ہیں اور آغاخان ہیلتھ سروس نے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہمی میں ہمشہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا ہے

البتہ گوپس ہسپتال کے حوالے عوامی شکایات اور ڈی ایچ او شکایات کی وجہ سے ایم او یو ختم کیا گیا ئے اس سلسلے ہم آغاخان ہیلتھ سروس کی جانب سے ایک لیٹر موصول ہوا ہے اور ہم اس ان کے ساتھ نشست کریں گے اگر وہ اپنی زمہ دریاں پوری کرتے ہیں ہم دیکھیں گے۔کیونکہ ہم نے گوپس پھنڈر اور یاسین کے سوا لاکھ کی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ او ٹی جب تک فنگشنل نہیں ہوتا ہے تب تک گائنی کا کوئی فائدہ نہیں ہے میرے پوری کوشش ہوگی کہ ایک اینستھٹیسٹ، میڈیکل اسپشلسٹ اور چائلڈ اسپشلسٹ تعینات کروں گا۔

انہوں نے سول ہسپتال گوپس کو بہتر انداز میں فنگشنل کرنے کے لیے ڈی ایچ او غذر سے تحریری تجاویز بھی طلب کرلیا، دلدار احمد ملک نے سول ہسپتال طاوس یاسین کا ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الراحمان، ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر افضل سراج اور اسسٹنٹ کمشنر یاسین حسین شاہ کے ہمراہ دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم طبی سہولیات کے علاوہ زیرتعمیر عمارت کے کام کا بھی جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے آفیسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ٹھیکدار پر سختی کرے اور عمارت کو معیاری اور جلدی تعمیر کرائیں تاکہ ہم یاسین کے عوام مزید صحت کے سہولیات فراہم کرسکیں انہوں یہ کہا کہ سول ہسپتال طاوس میں ڈاکٹروں کی رہائش کے لیے ہاسٹل کے لیے کاغذی کاروائی شروع کریں تاکہ دور دراز آنے والے ڈاکٹروں اور خاص طور فی میل ڈاکٹرز اور اسٹاف کے لیے رہائش کا مسلہ حل ہو جبکہ سکریٹری صحت گلگت بلتستان دلدار ملک کا سول ہسپتال گوپس کی فارمیسی کا چھاپہ سرکاری پر ناٹ فار سل کا مہر نہیں لگانے پر فارمسی کے انچارج کو معطل کرکے ڈی ایچ او غذر کو انکواری رکھنے کی ہدایت کردی انہوں نے اس موقع پر کہا ہے سرکاری ادویات کو چوری سے روکنے کے لیے باقائدہ نہ مٹنے والی سیاہی استعمال کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button