اہم ترینگلگت بلتستان

کے آئی یو اور ایس آئی -یوکے پاکستان کا تعلیمی تبادلہ بڑھانے کیلئے مفاہمت

کراچی (وطین نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورایس آئی-یوکے پاکستان نے درمیان علمی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے نئی شراکت داری کا باقاعدہ آغازکردیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس حوالے سے جامعہ قراقرم کی طرف سے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اورSI-UK (Pak) کی طرف سے کنٹری منیجر وقاص الطاف عباسی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا۔

مفاہمت کی یاداشت کے تحت ایس آئی یو کے پاکستان برطانیہ کی پارٹنر یونیورسٹیوں کے تعاون سے کے آئی یو میں ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کرے گا۔ سیمینارمیں طلباء اور گریجویٹس کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیاجائے گااور اس کے علاوہسکالرشپ پروگراموں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وائس چانسلر کے آئی یو نے مفاہمت کی یاداشت کو عالمی تعلیمی روابط کو فروغ دینے اورجامعہ قراقرم کی تعلیمی برادری کے لیے تعلیمی افق کو وسعت دینے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button