اہم ترینگلگت بلتستان

سپیکر نذیر ایڈووکیٹ کا ہندراپ کا دورہ، سکولوں، ڈسپنسری،رابطہ سڑکوں کا جائزہ لیا

غذر (وطین نیوز)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گاؤں ہندراپ کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے زیر تعمیر ڈسپنسری، پرائمری سکول، رابطہ لنک روڑ ورزودھ ہندراپ اور شندور روڑ سے پل تک زیر تعمیر سڑک کا جائزہ لیا۔

شندور روڑ سے پل تک سڑک، ڈسپنسری کا کام مزید تیز کرنے کی متعلقہ محکمے کے ذمہ دار کو ہدایات کی جبکہ گرلز پرائمری سکول کی تعمیراتی کام کو سراہا۔ دوسری جانب ورزودھ لنک روڑ کی مرمت کے کام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی آر ڈی کے کام بہت معیاری ہوئے ہیں۔اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ ہندراپ میرا دوسرا گھر ہیں اور ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح سے کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہندراپ کے لیے کمیونٹی سنٹر رکھا گیا ہے جلد ٹینڈر ہوکر شروع ہوگا۔ہندراپ کے نوجوانوں کیلیے فٹ بال گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ آئی-ٹی سنٹر کا قیام عمل لایا جائے گا۔

سپیکر نے کہا کہ عمائدین، نمبردار ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے اور کسی کو بھی غیر معیاری کام کرنے کی اجازت ہرگز نہ دے۔سپیکر کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر صادق علی اور ورکس ڈیپارٹمنٹ گوپس کے ہیڈ بھی موجود تھے۔اس موقع پر عمائدین علاقہ نے سپیکر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور متعدد ترقیاتی منصوبوں دینے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

بعدازیں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے این ایل سی کیمپ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این ایل سی کے کرنل ریٹائرڈ بشیر آفریدی سے اس سیکشن میں کام کی پیشرفت کے حوالے سے گفتگو شنید ہوئی۔ سپیکر نے کہا کہ روڑ کی تعمیر میں عوام کو مشکلات نہیں ہونا چاہیے کوشش ہو کہ عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔ جہاں جہاں قابل کاشت جگہوں پر ملبا ڈالا گیا اس کا ازالہ کیا جائے تاکہ عوام کو شکایات نہ ہو۔

اس موقع پر این ایل سی کے کرنل ریٹائرڈ بشیر آفریدی نے کہا کہ سربل چینل کو ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر صداقت علی اور نوجوان سیاسی رہنما صفدر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button