اہم ترینگلگت بلتستان

اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی کارکردگی مزید بہتربنائینگے، ایوب وزیری

گلگت (وطین نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان شاہ محمود خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی محمد ایوب وزیری سے تفصیلی ملاقات کی۔

اجلاس میں سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی عبدالرزاق بھی موجود تھے اور انہوں نے معززین کو آڈٹ پیراز کی موجودہ صورتحال اور آگے بڑھنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی اور کردار کو مزید بہتر اور موثر بنانے کیلئے ڈائریکٹرجنرل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان شاہ محمود خان نے آج چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی محمد ایوب وزیری سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکریٹری گلگت بلتستان اسمبلی عبدالرازق بھی موجود تھے، انہوں نے پبلک سیکٹر اداروں کے آڈٹ پیراز اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چئیر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی ایوب وزیری نے کہا کہ عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اہم کردار ہیاور مالی سالمیت کے علاوہ عوامی اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائیگا اور اس حوالے سے آڈٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ساتھ مربوط بنیادوں پر ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دیا جائیگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان شاہ محمود خان نے کہا کہ آڈٹ عمل مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کئیے جائیں گے۔خطے میں آڈٹ کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔آڈٹ عمل میں بہتری سے خطے میں بہتر گورننس کے فروغ، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button