اہم ترینکھیل اور ثقافتگلگت بلتستان

کم عمر کرکٹر علیشہ ہمارا فخر، خان آباد میں کرکٹ گراؤنڈ کی بحالی کیلئے حکومت اقدامات اٹھائیگی، ایمان شاہ

گلگت (وطین نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ خان آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والی علیشہ نے اس کم عمری میں کرکٹ کے میدان جو نام کمایا ہے وہ ہماری سوچ سے باہر ہے اس وقت قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پہ جو اس کا چرچہ چل رہا اور مسلسل پزیرائی حاصل ہو رہی ہے دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو رہا ہے

انھوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خان آباد ہنزہ میں کمسن کرکٹر بچی علیشہ کے نام رکھے گئے کرکٹ میچ میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ کے دوران بچی کی بولنگ دیکھی جو معروف پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے انداز میں بولنگ کرتی ہے ان کے ساتھ خود بھی کھیل کر بچی کو مزید حوصلہ افزائی دی ایمان شاہ نے کہا کہ اس دھرتی کی ایک چھوٹی بچی علاقے کا نام روشن کر رہی جس پر ہم سب کا سر فخر سے بلند ہو چکا ہے

اس حوالے سے صوبائی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم یہاں پہنچے تھے اس دوران ہم نے عمائدین سے بھی ملاقات کی اور کم سن کرکٹر علیشہ کے الدین سے بھی ملے اور علیشہ کو مزید آگے بڑھنے کے حکومتی سطح بھرپور تعاون کیا جائے گا ایسی بچیاں ملک و علاقے کی قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں انشائاللہ ہم ان کو مزید اگے لے جائیں گے اکیڈمی کی سطح تک اس کے ایجوکیشن اور اس کی ٹریننگ کے لیے بھی صوبائی حکومت کام کرے گی اس کے علاوہ ہم حکومتی سطح مناسب بچی کی مالی امداد بھی کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ خان آباد اس کرکٹ گراؤنڈ کو ٹھیک کرنے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی

انھوں نے کہا کہ میں خود اس کرکٹ گراؤنڈ میں 1986 سے 1996 تک کھیلتا رہا ہوں اس وقت یہ گراؤنڈ ناقص حالت میں تھا علاقے کے لوگوں نے اس کو بہتر حالت میں لایا ہے پہلے کی نسبت کافی حد تک اس گراؤنڈ کی حالت بہتر ہو گئی ہے لیکن اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں پہ کوئی ایسا میگا ایونٹ منعقد کروانے کا اہتمام کیا جائے جس میں پاکستان کے دیگر صوبوں سے بھی انڈر 16 انڈر 18 کے کوئی اچھے اچھے کرکٹرز جو انڈر 16 یا 18 میں کھیلتے ہیں اسی طرح گلگت بلتستان کے دیگر حصوں سے بھی اس عمر کے کٹیگریز والے اچھے کھیلاڑی یہاں مدعو کیا جائے تو خان آباد کرکٹ گراؤنڈ خود بہ خود حکومتی سطح جدید ترین انداز میں تعمیر ہونے کا محتاج ہو گا

ایمان شاہ نے کہا کہ خان آباد ہنزہ سے اپ کو خاص بات یہ دیکھنے کو ملے گی یہاں سے سامنے راکاپوشی کا پورا چہرہ اور دامن سے لیکر سر تک کا منظر واضح دیکھائی دیتا ہے جوکہ خآن آباد کا گراؤنڈ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی بن سکتا اس لئے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ گراؤنڈ کو جدید انداز میں تعمیر کرنے اور یہاں مختلف جگہوں پر سیاحتی پوائنٹ بنانے کے لیے تاکہ سیاحوں کا آمد و رفت شروع ہو سکے

انھوں نے کہا کہ گراؤنڈ کے علاؤہ یہاں کے دیگر سیاحتی پوائینٹس کو خان آباد یوتھ نے اپنی مدت اپ کے تحت ایک بہتر مقام تک پہنچایا ہے تقریبا 30 ہزار کے قریب درخت لگائے ہیں اور یہاں سے انہوں نے اپنی مدد اپ کے تحت خان آباد ہنزہ کے پہاڑ پر جو ایک بڑی چرا گاہ ہے وہاں تک ٹریک بھی بنایا ہے جو قابل تعریف و قابل ذکر کا کردار ادا کیا ہے کمیونٹی کا یہ ایک بہت بڑا زبردست نظام ہے یہ نظام جس علاقے میں بھی ہو وہ علاقے ترقی کی راہ گامزن رہتا ہے

انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھی ہنزہ کے اس سسٹم سے گزرنے کی ضرورت ہے وہ یہاں آئیں اور اس گاؤں کے اس سسٹم کو دیکھیں سیکھیں یہاں کی اصلاحی کمیٹی سے آپ کو اپنی مدد آپ کے تحت ترقی کس طرح کی جاتی سیکھ لیں جس سے آپ کو حکومتی تعاون کے بغیر بھی ترقی کرنے کی بہت ساری ترقیب و راہیں ملیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button