پلاننگ کمیشن، وفاقی وزارت منصوبہ بندی،ترقی واسپیشل انیشیٹیو ک مانیٹرنگ ٹیم کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا تین روزہ دورہ
چلاس (وطین نیوز)پلاننگ کمیشن، وفاقی وزارت منصوبہ بندی،ترقی واسپیشل انیشیٹیو ک مانیٹرنگ ٹیم نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا تین روزہ دورہ کیا۔ وفد کوکنسلٹنٹس آفس میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ میں تعمیراتی پیشرفت اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وفد نے دیامر بھاشا ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر(کنسٹرکشن مینجمنٹ) فواد سعید اور چیف انجینئر(کوالٹی کنٹرول) فخر جہاں نے پراجیکٹ کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی پیشرفت سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔
وفد کو پراجیکٹ کیلیے لینڈ ایکوزیشن اور ریسٹلیمنٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفد نے چلاس میں کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ و ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لینڈ ایکوزیشن اور ریسٹیلمنٹ سمیت پراجیکٹ کے دیگرامور زیر غور آئے۔ پلاننگ کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے کیڈٹ کالج چلاس میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔
واپڈا حکام نے مانیٹرنگ ٹیم کو تعمیراتی پیشرفت کے بار ے میں آگاہ کیا