صحت کے بجٹ میں تاریخی اضافہ، کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کیا جا رہا، وزیر صحت
غذر (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پچھلے سال کی نسبت اس سال بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے دو سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مستقل کیا جارہا ہے
بہت جلد گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی کو بورا کیا جائے گا صحت کارڈ کی سہولت کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انھوں نے مزید کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ غذر میں مریضوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کئے جائیں گے
صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے یہ باتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کئے اس موقعے پر ڈی ایچ او غذر و ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ ڈاکٹر افضل سراج نے صوبائی وزیر صحت کو ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقعے پر ڈی ایچ او غذر نے ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں میں مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا
صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر ٹرامہ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔