اہم ترینگلگت بلتستان
وی سی کے آئی یو کی سربراہی میں اجلاس،تعلیمی وتحقیقی امور پر غور وخوص
گلگت (وطین نیوز) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔شعبہ تعلقات عامہ جامعہ قراقرم سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز،ڈائریکٹرز،شعبہ جاتی سربراہان نے شریک کی۔اجلاس میں تعلیمی وتحقیقی امور سمیت مالی امور کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں وائس چانسلر نے طلبہ وطالبات کے لیے مزید بہترین تعلیمی وتحقیقی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی واجتماعی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے فیسوں کی مد میں ڈیفالٹر طلبا سے فوری طور پر ریکوری کو یقینی بنانے کے لیے شعبہ جاتی سربراہان اور دیگر متعلقہ زمہ دار ان کو کام تیز کرنے کی تلقین کی۔