کے آئی یو کو EVK2CNRہائی ایلٹیچوٹ ٹریینگ میں معاونت کریگا
گلگت (وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ای وی۔ کے ٹو۔سی این آر(EVK2CNR)ہائی ایلٹیچوٹ ٹریننگ (High attitude training)کے لیے معاونت فراہم کریگا۔اس بات کا فیصلہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ای وی۔ کے ٹو۔سی این آر(EVK2CNR)کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں کیاگیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔اس حوالے سے جامعہ قراقرم بھی سرمائی ساحت کے حوالے سے استور میں موجود رٹو سکول کے ساتھ مل کر ہائی ایلٹیچو ٹ تربیت فراہم کرنے کے لیے پہلے سے کام کررہی ہے۔اس کے علاوہ جامعہ قراقرم موسم گرما میں پانی کی قلت کو کم کرنے کے لیے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آئس سٹوپا بنانے سمیت مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ ای وی۔ کے ٹو۔سی این آر(EVK2CNR)کے وفد کو بتایا کہ یونیورسٹی گلاف ٹو پراجیکٹ میں ریسرچ سمیت ملکی وغیرملکی تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے تاکہ مستقبل قریب میں علاقے کو قدرتی آفات سے بچایاجاسکے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہم Cryosphere اور climate lab پر بھی کام کررہے ہیں۔
ملاقات میں ای وی۔ کے ٹو۔سی این آر(EVK2CNR)کے وفد نے خطے میں معیار ی تعلیم وتحقیق کے حوالے سے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خدمات کا سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیااوراپنی طر ف سے ہائی ایلٹیچوٹ ٹریننگ (High attitude training) سمیت دیگر حوالوں سے مکمل تعاؤن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے EVK2CNRکے وفد کی ملاقات میں کے آئی یو ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر عباس اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی بھی موجود تھے۔