اہم ترینگلگت بلتستان

وزیراعلیٰ نے استورکوسٹر حادثے کے لواحقین کی امداد اور ڈشکن تحصیل کے اعلانات پرجلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی

گلگت (طاہر یوسف) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے کہا ہے صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے استور تھلیچی کوسٹرحادثے کے لواحقین کی امداد اور ڈشکن تحصیل کے اعلانات پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت  بلتستان مولانا عبد السمیع اورجی بی کونسل کے ممبرسید شبہ الحسن کے ساتھ اپنے دفاتر میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے کہا تھلیچی کوسٹرحادثہ گلگت بلتستان اور استور کی تاریخ کا بڑا سانحہ اس سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہدا تھلیچی اور زخمی دلہن کے لیے فی کس چار لاکھ روپے پیکیج کے ساتھ لواحقین کے ایک فرد کو وزیراعظم اسسٹنس پیکج کے تحت ملازمت دینے کا اعلانات پر وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے احکامات جاری کردیے۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے وزیراعلیٰ کی حالیہ دورہ استورڈشکن کے دوران اعلانات پرعملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کودوبارہ ڈشکن دورے کی دعوت دے دی جس پر وزیراعلیٰ نے  اسی سہ مائی میں ڈشکن تحصیل کے قیام اور دورے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا عوامی مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انشااللہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جائے گی۔
استورویلی روڈکے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا عبد السمیع نے کہا استور روڈ خوفناک صورتحال اختیار کرچکا ہے آئے روز کسی نہ کسی جگہ سٹرک پر حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوتا ہے، جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔ رہنما جماعت اسلامی نے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کے ساتھ فی حال عوام کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے سیزنل قلی کو بارہ مہنہ سٹرک کی دیکھ بھال کے لیے رکھنے کی استدا بھی کی جس پروزیراعلیٰ نے اس متعلق ضروری لوزمات پورے کرکے عملدرآمد کی حامی بھردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button